باجوڑ۔ پی کے 22 سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار عمران ماہر اپنے رہائش گاہ پر ذاتی دوست احباب کے اعزاز میں تقریب انعقاد کیا۔ تقریب میں عنایت کلے بازار کے تاجر برادری، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے پی کے 22 سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار عمران ماہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج آپ تمام دوست احباب کو پارٹی سے ہٹ کر مدعو کیا، ذاتی تعلقات کے بناء پر الیکشن کیلئے آپ سے رائے بھی لینا چاہتا ہوں اور آپ سے مشاورت بھی کرنا چاہتا ہوں۔ میرا اور میرا خاندان کا کردار آپ کے سامنے واضح ہے۔ ہم نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ساتھ دیں گے، کھبی مظلوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے کھبی آپ پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو پارٹی کے ورکر سے بڑھ کر آپ کا خیال رکھیں گے آپ کے ہر مشکل میں مجھے اپنے پاس موجود پائیں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے عمران ماہر کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کروائی۔