پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر اور آزاد امیدوار این اے 8 اور پی کے 19 حاجی رحیم داد نے باجوڑ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 8 پر گل ظفر خان اور پی کے 19 پر ڈاکٹر حمید الرحمان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر سنیئر رہنما ملک مظاہر شاہ ، حاجی منظور ، نعمان خان ، آصف خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی رحیم داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو درپیش چلینجز کے باعث میں پارٹی امیدواران کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پی ٹی آئی امیدواران کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔ اور پارٹی کے لیے ہر قسم قربانی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی لالچ کے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا میں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے قربانی دی اور آئندہ بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا۔