باجوڑ حلقہ پی کے 19 عام انتخابات کیلئے تیاریاں بڑھ گئی
آزاد امیدوار ملک خالد خان ، ن لیگ کے اکرام خان ، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حمید الرحمان، اے این پی کے حکمت اللہ ، جماعت اسلامی کے ملک آیاز خان ، مظلوم اولسی تحریک کے سید رحیم شاہ میدان میں ہیں، حلقے پی کے 19 میں ٹوٹل دوٹرز کی تعداد 181221 ہے۔
باجوڑ حلقہ پی کے 19 میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور پر ، عوام کی دلچسپی بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق باجوڑ حلقہ پی کے 19 ماموند میں فروری میں ہونے والے انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پی کے 19 ماموند میں 6 امیدوار میدان میں اترے ہیں اور انہوں نے انتخابی مہم تیز کر دیا ہے ، ایک آزاد امیدوار رحیم داد خان نے کاغذات نامزدگی کے منظوری کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ آزاد امیدوار ملک خالد خان ، ن لیگ کے اکرام خان ، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حمید الرحمان، اے این پی کے حکمت اللہ ، جماعت اسلامی کے ملک آیاز خان ، مظلوم اولسی تحریک کے رحیم شاہ میدان میں ہیں اور انہوں نے جلسے و جلوس کارنر میٹنگ شروع کر دئے ہیں اس حلقے میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 181221 ہے جن میں مرد ووٹرز 97710 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 83511 ہیں جس کیلئے کل ٹوٹل پولینگ سٹیشن 96 قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد پولنگ سٹیشن 5 ، خواتین کے لئے پولنگ سٹیشن 4 مشتر کہ پولنگ سٹیشن 87 قائم کئے گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ حلقہ پی کے 19 ماموند کے عوام 8 فروری کو اس حلقے میں کامیابی کا تاج کس کے سر سجاتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس حلقے پر جمعیت علمائے اسلام نے اپنا نامزد امیدوار قاری خیر اللہ کو آزاد امیدوار ملک خالد خان کے حق میں دستبردار کرادیا ہے اسی طرح ناوگئی خانان انجنیئر شوکت اللہ خان کے خاندان کا بھی ملک خالد خان کو حمایت حاصل ہے اور خالد خان کے لیے مشترکہ الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔
باجوڑ حلقہ پی کے 19 عام انتخابات کیلئے تیاریاں بڑھ گئی
You might also like