جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح

0

4 جنوری کو سیالہ کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے مقام پر باجوڑ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ذبیح اللہ اور ہدایت اللہ موٹر سائیکل پر آزاد کشمیر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ٹکر سے دونوں موقع پر چل بسے۔ واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد درج ہوگئی تھی بعد میں مسمی شاہ زیب نذیر نے مذکورہ کیس میں بذات خود اپنے بھاء بلال نذیر کو ملزم نامزد کروایا۔ تنازعہ اور ایف آئی آر کو ختم کرنے کیلئے جرگہ ممبران شاہ جہان (صدر شو مارکیٹ راولپنڈی)، ملک عبد الحنان (جنگزے ماموند)، انعام خان، موسی خان اور دیگر نے مسلسل کوششیں کی۔ بلا آخر مقتولین ذبیح اللہ اور ہدایت اللہ کے والدین اور جملہ خاندان نے فی سبیل اللہ واقعہ روڈ ایکسیڈنٹ میں نامزد ملزم بلال نذیر اور ان کے خاندان کو معاف کردیا۔ اس سلسلے میں سیوء ماموند میں صلح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علاقائی مشران نے شرکت کی۔ مقتولین کے خاندان نے تمام شرکا کے موجودگی میں مسمی بلال نذیر کو فی سبیل اللہ معاف کرنے اور ان پر درج ایف آئی آر ختم کرانے کا بھی اعلان کیا۔ جس پر شرکاء نے دونوں خاندانوں کا شکریہ ادا اور اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کا خیر مقدم کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.