باجوڑ۔ سابقہ قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار ملک سعیدالرحمن کا خاندان کے نوجوانوں اور مشران کے ہمراہ امیدوار پی کے 19 خالد خان کے رہائش گاہ آمد۔ملک خالد خان اور عمری ملکان نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک سعید الرحمان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم الیکشن میں خالد خان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرینگے اور انشاء اللہ سیوئی پولنگ سٹیشن میں خالد خان کو واضح مارجن سے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خالد خان کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انشاء اللہ اس میدان میں خالد خان اکیلا نہیں ہم اس کے ساتھ ہیں اور ہر موقع پر اس کے ساتھ ہوں گے۔خالد خان نے ملک سعید الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم کبھی اپنے قوم کے مشران کے جانب سے کیے گئے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔