باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (DSC) میٹنگ کا انعقاد ہو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر IMU ایجوکیشن باجوڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی دیگر مسائل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(F&P) کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(F&P) نے محکمہ تعلیم کی مجموعی مسائل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران کو تعلیم کے بہتری اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔