باجوڑ۔ حلقہ پی کے 19 پر مظلوم اولسی تحریک کے نامزد امیدوار اور السادات اتحاد باجوڑ کے صدر سیدرحیم عرف صباون ، ملک خالدخان کے حق میں دستبردار ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے حلقہ پی کے 19 ماموند سے مظلوم اولسی تحریک کے نامزد امیدوار اور السادات اتحاد باجوڑ کے صدر سید رحیم عرف صباؤن اس حلقے سے آزاد امیدوار ملک خالد خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ اس سلسلے میں ملک خالد خان کے حجرے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مظلوم اولسی تحریک اور السادات اتحاد باجوڑ کے سینکڑوں کارکنان اور ممبران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے السادات اتحاد باجوڑ کے صدر سیدرحیم عرف صباون نے کہا کہ خالد خان ہیمیشہ سے علاقے کے خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں باجوڑ کے ہر مسئلے پر انہوں نے بہترین انداز میں قوم کا ساتھ دیا ہے اس لیے میں اپنے ساتھیوں سمیت خالد خان کے حق میں الیکشن سے دستردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ الیکشن میں خالد خان کو کامیاب کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر خالد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے اس اعتماد کا بے حد مشکور ہوں اگر اللہ نے مجھے کامیابی دی تو میں اپنے ساتھیوں اور کارکنان سمیت ان کی خدمت بھی بہترین انداز میں کروں گا۔ ماموند کیلئے تعلیم ، ترقی اور خوشحالی میرا عزم ہے ۔