یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

0

حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوارالحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کے زیر نگرانی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے سول کالونی جرگہ ہال میں ریلی کا انعقاد ، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن آفیسرز ، متعلقہ محکموں کے سربراہان، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں لوگوں اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس سے سول کالونی مین چوک تک ریلی نکالی جو کہ دعایہ کلمات کے بعد اختتام پزیر ہوئی۔ تقریب میں افسران بالا اور ضلعی عمائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا شہ رگ ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آخر میں ملک کی سلامتی ، بھارت کے غیر قا نونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کے خاتمے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے دعا بھی کی گی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.