باجوڑ میں بارش کے بعد سونا یوریا کھاد کے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ۔ کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں حالیہ بارش سے قبل سونا یوریا کھاد کی فی بوری قیمت 5 ہزار روپی تھی جو بارش کے ہوتے ہی یکدم 5700 روپے کردی گئی۔ جس سے کسانوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ باجوڑ کسان فورم اور عوام کا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران سے مطالبہ ہے کہ اس ظلم کا نوٹس لیں اور جو خود ساختہ بڑھائی گئی قیمتیں ہیں انہیں کم کرائیں کیونکہ یہ غریب کسانوں کے بس سے باہر ہے۔ اور یہ قانون ہاتھ میں لینے والے اور خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔