باجوڑ۔ مشال ایجوکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ جدید ٹیکنالوجی،طبی سہولیات اور عُلوم عصریہ و پیشہ ورانہ تعلیم بنیادی ترجیحات میں شامل،شُرکاء کا انتظامی و دیگر امُور پر اطمینان کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق مشال ایجوکیشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مُقررین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک و قُوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشال ایجوکیشن سسٹم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔جو مُعاشرے کو مضبوط و مستحکم اور خوشحال بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔شُرکاء نے رائے دیکر اُمید ظاہر کی کہ شینگس کیمپس درس و تدریس کے جدید طریقے اپناکر پلان کردہ منشور کے سرکوبی کیے لیے اقدامات کریں گے اور مذکورہ اہداف جس میں کمپیوٹرز کی تنصیب،بائیو میٹرک حاضری،طبعی یونٹ،آگاہی سیشنز،سائنسی میلے،پراجیکٹ بیس آئیڈیاز و دیگر بنیادی افعال شامل حال کرکے ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔افتتاحی تقریب سے ذاہد اُتمانی،ملک نادر شاہ،عبدالحسیب سربراہ DRCباجوڑ،سید حیدر علی شاہ اور پین باجوڑ کے سربراہ نور رحمان نے خطاب کیا۔