ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی میں سپورٹس گالا کا افتتاح

0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ۔ ماموند بلکل ہائی سکول سیوئی ماموند میں سپورٹس گالا کا افتتاح ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ماموند پبلک ہائی سکول سیوئ کے ڈائریکٹر نور خان ، سماجی شخصیت عبدالغنی آفریدی ، برادر الیون کرکٹ ٹیم کے کپتان جلال الدین خان ، سکول کے پرنسپل آیاز خان ، اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی نے کہا کہ بہترین استاد وہ ہے جو ہر بچے پر انفرادی توجہ دے اور اس کے اندر چھپی صلاحیتوں کو مزید نکھارے۔ صدر ارشاد علی نے بچوں کی شاندار پرفامنس کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ بچوں کو ابتدائی عمر میں جو کچھ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے اس کے اثرات تا حیات رہتے ہیں۔ بچے والدین کے بعد اپنے اساتذہ کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں لہذا اساتذہ کو چاہیے کہ وہ روٹین کے سبق پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچوں میں دین اور ملک سے محبت کا جزبہ بھی پروان چڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ، پرنسپل اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ بچوں نے اس موقع پر ٹیبلو، جمناسٹک اور دیگر کئی کھیل پیش کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.