رمضان کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض جملہ تحصیلداران ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر باجوڑ نمائندہ ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں مناسب قمیتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، نرخناموں پر عملدرآمد ، صفائی ستھرائی، تجاوزات ہٹانے ، ٹریفک پلان، رمضان المبارک سستا بازاروں کے لئے جگہوں کا انتخاب اور دیگر امور پر تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس مقدس ماہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا ویزٹ کریں اشیائے خوردونوش کی دستیابی,کوالٹی اور معیار کا معائنہ کریں۔ اور ڈیلی پراگریس رپورٹ پیش کرنے کی احکامات جاری کیے,
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کو تمام بازاروں کے صدور کے ساتھ پرائیس ریویو میٹنگ کا ٹاسک دیا تاکہ عوام کو سستے داموں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.