باجوڑ زوانان سپورٹس فیسٹول والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

0

افتتاحی تقریب بے نظیر انڈور گیمز ہال، سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر سعد ، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ڈی ایس او باجوڑ تاج محمد وزیر، ڈی ایس پی عبدالعزیز، والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ، کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
ٹورنامنٹ میں ضلع باجوڑ کے 32 والی بال کلبوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس فیسٹیول ضلعی انتظامیہ باجوڑ، فرنٹیئر کور نارتھ، اور محکمہ سپورٹس باجوڑ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر سعد نے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ٹورنامنٹ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.