پشاورکے علاقہ تہکال میں عامرے نام لڑکے کے ساتھ شرمناک رویہ میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے اعلی حکام اور ادارے فورا اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرکے کھڑی سزا دے۔ اس واقعے کے حقائق جاننے اور عامرے کو انصاف دینے کےلے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے تاکہ ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا مل جائے پولیس کے اس جیسا ظلموں کی وجہ سے پورا ڈیپارٹمنٹ بدنام ہوتاہے محکمہ پولیس میں سے ان ظالموں کو نکالاجائے۔ تفصیلات کے مطابق کل پشاور تہکال میں عامرے لڑکے کے ساتھ پشاور پولیس کے جانب سے غیراخلاقی حرکت اور ظلم کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع سمیت آج باجوڑ کے پریس کلب میں بھی مظاہرہ کیا گیا جس کی اہمتام باجوڑ سٹوڈنٹ ارگنائزیشن نے کیا تھا مظاہری سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر۔ مولاناخانزیب۔ ٹرائبل یوتھ مومنٹ کے چئیرمین مصباح الدین اتمانی۔ یوتھ آف باجوڑ کے چئیرمین ریحان زیب۔ باجوڑ سٹوڈنٹ ارگنائزیشن کے راہنما عالمگیرحیدر۔ سابقہ ایم این اے سیداخونذادہ کے فرزند سید حیدرعلی شاہ ودیگر نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور اس ظلم میں ملوث افراد کو اپنے نوکریوں سے نکالا جائے اور اس واقعے کے تحقیق کےلے جوڈیشنل کمیشل بنایاجائے تاکہ اس مظلوم کو انصاف مل جائے۔
باجوڑ سٹوڈنٹ ارگنائزیشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ پولیس سے اس جیسے حرکتوں سے نفرت کی آگ بڑھتی جائیگی اگر اس کا بروقت تدارک نہیں کیا گیا تو متفق قوم کو اختلافات میں ڈال کر جو نقصان ہوگا وہ کسی بڑے آفت سے کم نہیں ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری پھر مقتدر حلقوں پر ہوگی۔ مظاہرین نے پولیس گردی نامنظور نامنظور ظلم کے ظابطے ہم نہیں مانتے نہیں مانتے کے نعرےبھی لگائے۔