باجوڑ (باجوڑنیوز) تنظیم
اساتذہ کے پچاس رکنی وفد نے صدر خیر اللہ حواری کی قیادت میں کے پی کی ڈایریکٹر
ایجوکیشن کےپی حافظ محمد ابراہیم کیساتھ ملاقات کی باجوڑ کی نمایندگی صدر شعبہ
بہبود تنظیم اساتذہ ملک سید محمد اور تنظیم کے راہنما اور صدر ایس ایس ٹی فضل غنی
نے کی۔ دیگراہم مسائل کے ساتھ باجوڑ کے مندرجہ ذیل مسائل پر تفصیلی طور پر
ڈایریکٹر کے سامنے رکھے گئے۔اس موقع پر ڈایریکٹر این ایم ڈی بھی موجود تھے۔ڈایریکٹر
کے پی نے مثبت رد عمل دیتے ہوۓ ان مسایل کو فوراً حل کرنے کا متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
1ـ انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز ۔کیونکہ پابندی ختم ہونے کےباوجود باجوڑ میں
ابھی تک تبادلے ابھی تک نہیں ہوۓ۔
2 ۔ریشنلایزیشن پالیسی کی باجوڑ تک توسیع۔
2ـ باجوڑ میں تین سو سے ذیادہ اساتذہ کی تعیناتی کےآرڈرز عدالتی
فیصلہ کی وجہ سے ابھی تک معطل ہیں۔انکا فوراً کوئ حل نکال کر اساتذہ کی تعیناتی
جلد ازجلد یقینی بنانا ۔
4ـ مکمل شدہ بلڈنگز کو اپنے تحویل میں لیکر اس میں تعلیم کا عمل شروع
کرنا۔