مریضوں کی خدمت میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپا ؤ

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) مریضوں کی خدمت میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ روزانہ کے بنیاد پر مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کے صفائی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایمرجنسی کے تین شفٹوں کیلئے فوری طور پر ضروری ادویات فراہم کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار ڈاکٹر وزیر صافی نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپا ؤ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خارکے دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز ، بلڈ بینک ، ادویات کے سٹور ، ،تیلیسیمیا سنٹر سمیت دیگر مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شیرپا نے الٹراسانڈ سنٹر میں فی میل ڈاکٹر نہ ہونے پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر الٹراسانڈ سنٹر کے لیے لیڈی ڈاکٹر کا انتظام کیا جائے۔ایمرجنسی کا دورہ کرکے کے وہاں پر موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اور ہدایات جاری کیں کے مریضوں کے لئے لئے فرسٹ ایڈ ٹریٹمنٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمیشن نے مریضوں سے بھی ہسپتال کے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پہلے سے بہتر اقدامات کا اعتراف کیا۔ڈاکٹر وزیر صافی نے بتایا کہ کسی کو مریضوں کی خدمت میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ ہسپتال کے مختلف جگہوں پر مامور چوکیداروں کی حاضری چیک کرتے ہوئے انہوں نے تمام تر ضروری سامان کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل ،اے سی ریوینیو عجم خان آفریدی ،ڈاکٹر گوہر خان سمیت ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.