خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج و معالجے پر پابندی عائد کردی۔

0

پشاور (نمائندہ باجوڑنیوز)  صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ اور سیمینارز میں شرکت پر بھی پابندی ہوگی جب کہ  حکومت کے خرچ پر فائیو اسٹار ہوٹلز میں ورکشاپ اور سیمینارز  کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تین سال سے خالی آسامیوں کو محکمہ خزانہ کی مشاورت سے ختم کیا جائے گا اور  محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر خالی پوسٹوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایت نامہ انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.