خار ہسپتال میں کل سے باپردہ گائنا او پی ڈی سروس شروع کیا جائیگا۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر وزیرصافی اور پی ٹی آئی کے سنیر راہنما اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید نے ملاقات کی ملاقات میں ایم ایس نے ڈاکٹرحمید کو ہسپتال میں درپیش مسائل کے بارے میں بریفینگ دی۔ ڈاکٹروزیرصافی نے مزید کہا خار ہسپتال میں کل سے باپردہ گائنا او پی ڈی سروس شروع کیا جائیگا۔ ایم ایس ڈاکٹر وزیر صافی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خواتین کو باپردہ اور بہتر گائنی او پی ڈی پر کل سے کام شروع کیا جائیگا. اس او پی ڈی میں الٹراساونڈ سمیت جدید مشنری اور سہولیات مہا کئی جائنگی. اس موقع پر انجنئر سلطان زیب، ڈاکٹر گوہر ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل بھی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.