باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے رحیم شاہ اخون خیل اورسابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کے درمیان ملاقات میں مطابق دیر،چترال موٹروے کے بارے میں بات چیت ہوئی اور اس بارے میں اتفاق راے پیدا ہوا کہ اس کا نام چترال دیر باجوڑ موٹروے ہوگا اور اس کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جائیگی ۔ اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگہ کے ممبران بھی سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کے ساتھ موجود تھے ۔ کمیٹی برائے بحالی موٹروے چترال دیر باجوڑ موٹر وے نے یہ عزم کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ،محمود خان وزیر اعلی کے پی کے،جنرل نعمان محمود11th Corps Commander) ان سب سے درخواست کیجائیگی کہ اس موٹروے کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے ۔ اس سے آنے والے وقت میں نہ صرف مالاکنڈ ڈویژن بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔ یہی شاہراہ آنے والے وقتوں میں واخان کوری ڈور سے ہوتی ہوئ سنٹرل ایشیاء تک تجارت اور سیاحت کو فروغ دیگا ۔ سابقہ گورنر کے پی کے انجنیئر شوکت اللہ خان نے رحیم شاہ اخون خیل صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اضلاع کی سیاسی اور سماجی رہنماؤں ۔ علماء کرام ۔صحافی حضرات – وکلا ۔ٹراسپورٹرز اور تاجر برادری سے رابط کیا ۔ انشاء اللہ ہم سب رحیم شاہ اخونخیل صاحب کے ساتھ چترال ۔ دیر ۔ باجوڑ موٹروے کے لے کوششوں میں شانہ بشانہ کھڑےہونگے ۔