باجوڑ(باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق عوامی نشینل پارٹی کے سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی لعلی شاہ نے کہا ہے کہ چکدرہ چترال سی پیک روٹ سے باجوڑ کو منصوبے سے محروم رکھنا سرار امتیازی سلوک اورستم ظریفی کے سیوا کچھ بھی نہیں۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی و گروپ لیڈر اے این پی کے سابقہ امیدوار پی کے 101 حاجی لعلی شاہ پختونیار نے کہا ہے کہ سی پیک روٹ سے باجوڑ کو محروم رکھنا باجوڑ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ میں چکدرہ ٹو دیر موٹر وے کے بحالی پر حکومتی اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ لیکن حکومت باجوڑ سے ملنے والے سی پیک کے متبادل راستہ کے بارے میں خاموش ہیں.
دیر چترال باجوڑ سی پیک متبادل روٹ ہر حال میں تعمیر ہوگا چاہیے مفاہمت سے ہو یا احتجاج کی صورت میں ہو۔ یہ تحریک شروع ہوچکا ہے۔دیر چترال باجوڑ اور مہمند کے غیور عوام سیاست سے بالاتر ہوکر اس تحریک کے لئے کمربستہ ہیں. حکومت یاد رکھیں باجوڑ کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائینگے.