باجوڑ (باجوڑنیوز) ضلع
باجوڑ کے گرمائی تجارتی مرکز عنایت کلے کے تاجر برادری کے بانی صدر مرحوم حاجی
آشرف خان کے بھائی حاجی محمد زمان نے یونین صدارت سے استعفی دے دیا ۔اس سلسلہ میں
پیر کی روز عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ بمقام نیاز ولی مارکیٹ میں عنایت کلے
بازار کے سینکڑوں دکانداران پر مشتمل ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے عنایت کلے بازار
کے صدر حاجی محمد زمان نے یونین کے صدارت سے باقاعدہ اور باضابطہ اعلان کرتے ہوئے
استعفی دیا ۔اس موقع پر مستعفی ہونے والے سابق صدر حاجی محمد زمان نے تاجر برادری
عنایت کلے دکانداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عنایت کلے بازار مکمل آزاد اور خود
مختار ہے۔بازار کے دکانداران کو اپنے فیصلوں میں کوئی روکاوٹ نہیں ہیں۔انہوں نے
کہا کہ میں نے کھبی بازار کے صدارت کا خواہش ظاہر نہیں کیا ہے بلکہ ہمیشہ بازار کے
لوگوں نے مجبور کرکے ان کے خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھاری بھرکم بوجھ اپنے
کندھوں پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی بازار کے مفاد اور ان کے حقوق کے
لئے کسی سے پیچھے نہیں رہونگا ۔پہلے بھی دکانداران کا خدمت کیا ہے اور آئندہ بھی
کرتا رہونگا۔
انہوں نے کہا کہ بازار کی پرائیویٹ سیکورٹی بازار کے لئے ہے اور بازار ہی
کے پیسوں سے فرائض سرانجام دیتے ہیں لہذا آج کے دن بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ میں
نے پرائیوٹ سیکورٹی کو بازار کے ماتحت کیا ہے اور بازار ہی کے لئے خدمات سرانجام
دیتی رہی گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جمہوری طریقہ کار ہے ۔اپنے آپ کو ایک جمہوریت
پسند شخص سمجھ کر بازار کے زیادہ تر بہتر مفاد میں استعفی دیدیا ۔استعفی کے باوجود
کسی قسم خدمت سے دریغ نہیں کرونگا ۔
عنایت کلے کے تاجر برادری صدر حاجی محمد زمان نے یونین صدارت سے استعفی دے دیا ۔
You might also like