باجوڑ (باجوڑ نیوز) سپیشل پرسن (معذور افراد)معاشرے میں رہنے سہنے کا ویسے حق رکھتاہے جیسے عام افراد، بلکہ عام افراد سے ان کے ساتھ زیادہ نرم رویہ ضروری ہے، جب معذور افراد مشکلات اور تکالیف برداشت کرکے تعلیم حاصل کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ سرکاری نوکریوں کے علاوہ پرائیویٹ نوکریوں میں ان کو کوئی نہ کوئی جگہ مل جائیگی جس کی بدولت یہی سپیشل لوگ دوسرے لوگوں کے محتاجی اور ان کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچ جائیں گے۔ جب ان کو ان کے لئے مخصوص کوٹے پر بھی ملازمتیں نہیں دی جاتی تو ذرا اپنے گریبان میں سوچنا چاہیے کہ کیا ان بے چاروں کا حق ضائع کرکے کوئی چھین اور سکون سے زندگی گزارسکے گا یا وہ بندہ آفیسر کوئی راحت اور اطمینان کے ساتھ زندگی کے شب وروز عیاشیوں اور چسکوں میں محوحیات ہوگا جو ان معذوروں کا حق مار کرکے ان کے بجائے کسی اور کو ان کا ملازمت دیدیں ۔ حکومت کے قانون کے مطابق ہر وہ ملازمتیں جن میں معذور افراد ملازمت کرسکتے ہیں ان سب ملازمتوں میں دوفیصد ٪2کوٹہ ان کے لئے مختص ہوتاہے جو ان کا قانونی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ملک کے دیگر اضلاع اور علاقوں کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی ان کے ساتھ ایسا ظلم کیا گیا ہے جس کا کوئی اللہ سے ڈرنے والابندہ سوچ بھی نہیں سکتا، 2240پوسٹوں میں معذور افراد کو صرف 4پوسٹیں دی گئی ہیں جبکہ ان کا قانونی حق 45 بنتاہے۔ ان افراد کے حقوق کےلئے مختلف ادوار میں مختلف قسم کے لوگوں آوازیں اٹھاتی ہیں ، تنظمیں کام کررہی ہیں ، ان ہی افراد میں خود سپیشل پرسن جبل جیسے ہمت اور مرداستقلال بھائی حضرت ولی شاہ ہیں جنہوں نے اپنے معذوری کو اپنے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے اپنے ساری توانیاں معذور افراد کے بہبود وفلاحی اور ان کو خودمختار بنانے میں خرچ کیاہے، اپنے مالی وسعت کے ساتھ جسمانی صلاحیتوں کو ہمیشہ ان کے حقوق کے ہر وقت اور ہر مقام پر پیش کیاہے۔ کل ہی انہوں نے DEOضلع باجوڑ اور سلیکشن کمیٹی کے نام ایک عاجزانہ درخواست لکھی تھی جو سوشل میڈیا کے علاوہ مذکورہ افراد کو بھی بھیج دیا گیاہے۔
ذی شعور اور صاحب فہم لوگوں سے میں یہی درخواست کروں گا کہ حضرت ولی شاہ کے اس درخواست کو ذرا دل کے آنکھوں سے پڑھ کر آپ خود فیصلہ کریں کہ اگر ان معذور افراد کے حقوق پر ایسے ڈاکے ڈالے جاتے ہو تو کیا ہم رسول اکرم ﷺ کے اس حدیث کے مصداق سے بچ جائیں گے جس میں نبی محترمﷺفرماتے ہیں کہ مظلوم کے بددعا سے بچو کیونکہ مظلوم کے بد دعا اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ یعنی رکاوٹ نہیں ہوتا۔ ہم پر یہ حالات و مصیبتیں کہیں ان مظلوموں کے بددعاؤں کی وجہ سے تو نہیں آرہے ۔
خدا را، ہر ذی فہم وشعور فرد یہ درخواست پڑھ کر ان کے حقوق کے حصولی کے لئے ان کے ساتھ تعاون کریں، ان شاء اللہ روزقیامت آپ کے سفارش اسی وجہ سے رسول خدا رحمۃ للعلمین ﷺ کریں گے۔
آئیں آپ بھی وہ درخواست پڑھ لیں۔
التماس بنام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اینڈ سلیکشن کمیٹی صاحبان:
چونکہ آپ صاحبان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلے سے بھرتی شدہ ٹیچنگ کیڈر کے تعداد کے بارے میں بخوبی واقف ہیں۔ اس 2240 ٹیچنگ کیڈر میں خصوصی افراد کا 45 سیٹ حق بنتا تھا، مگر بدقسمتی سے اس میں اب تک صرف 4 خصوصی افراد بھرتی ہوچکےہیں۔
مذکورہ ٹیچنگ کیڈر میں اب بھی 41 خصوصی افراد کے بھرتی کی گنجائش موجود ہیں۔
لہذا اس ضمن میں موجود نوٹیفکیشنز اور موجودہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے خصوصی افراد کے بھرتی میں سوچ بچار کے ساتھ فیصلہ کیا جائے۔
خصوصی افراد کو یہ حق حکومت پاکستان نے دیا ہے اور تنخواہ بھی وہ دےگا۔
لہذا مفت میں اپنے لئے اور ہمارے لئے سردردی بنانے سے گریز کیاجائے۔
حضرت ولی شاہ چیئرمین تنظیم بحالی معذوران باجوڑ۔
وجنرل سیکرٹری سپیشل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان۔