باجوڑ (باجوڑنیوز) وزیر اغظم کا یہ دورہ گزشتہ دورہ کے مقابلے میں ہر لحاظ سے اچھا اور یادگاری ہوگا ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت شفیع خان ماموند نے وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے مجوزہ دورہ باجوڑ کا خیر مقدم کیاہے اور توقع ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ با جوڑ کے ترقی اور عوام کے خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔ شفیع خان ماموند نے اپنے ایک پیغام کے زریعے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا باجوڑ کے عواُم کے پسماندگی اور مسائل کا احساس کرتے ہوئے اپنے اس دورہ میں میگا ترقیاتی مبصوبوں کی منظوری دیں جس میں یونیورسٹی ۔ ایک پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز ۔دو پوسٹ کالجز فار بوایز ۔ تین ڈگری کالز فار بوایز ۔ دو ڈگری کالز فار گرلز ۔ ایک میڈیکل کالج ، ایک نرسنگ کالج ۔دس ہائی سکولز فار بوایز ۔ ہایئ سکولز فار گرلز ۔ دو سپورٹس کمپلیکس ۔ اور باجوڑ کو سی پیک پراجیکٹ میں شامل کرنا شامل ہیں ۔ شفیع خان نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اغظم کا یہ دورہ گزشتہ دورہ کے مقابلے میں ہر لحاظ سے اچھا اور یادگاری ہوگا