باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق عبدالمنان جانباز ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع نے کہا کہ ایک ملک کے وزیراعظم کا دورہ عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے اپنے ساتھ نہ لانا شرمناک ہے۔ان کے بار بار دوروں کے باوجود بھی یہاں کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔یہاں کے غریب عوام کو ترقی کے جو سرسبز باغات دکھائے گئے وہ مخص قبائلی کے ساتھ روایتی مذاق ثابت ہواوزیراعظم عمران نیازی کے دورے باجوڑ سے عوام نے بہت امیدیں وابستہ کئے تھی، لیکن افسوس کہ دو مرتبہ باجوڑ کا دورہ کیا لیکن کوئئ قابل زکر میگا پراجیکٹ کا اعلان نہیں کیا گا۔