سکول میں اپنے بچے کے ساتھ کھیلنا مشکل کا باعث پڑا

0

میانوالی میں ایک خاتون ٹیچر کو اسکول میں اپنا نو عمر بچہ لانے پر مبینہ طور پر معطل کردیا گیا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی کی تحصیل پپلاں میں محکمہ تعلیم کے حکام نے ایک سرکاری اسکول کا اچانک دورہ کیا تو اس دوران انہوں نےدیکھا کہ ایک کلاس میں خاتون استاد عشرت ستار اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں، اس لیے انہیں معطل کردیا گیا۔خاتون استاد کی  معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے اور صارفین وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے خاتون استاد کو فوری  بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔صارفین نے  اسکول ٹیچر کو برطرف کرنے کو  امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک استاد کو بھی  وہی عزت ملنی چاہیے جو معاشرے کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد  کو دی جاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.