وزیراعظم عمران خان کے دورہ باجوڑ کے موقع پر تحصیل واڑہ ماموند کے عمائدین اور معزز ملکانانظر انداز کرکے پارٹی کے چند مخصوص نوجوان کو مدعو کیا گیا۔
ان خیالا ت کا اظہار تحصیل واڑہ ماموند کے مشران ملک سعیدالرحمان ، ملک گل محمد ، ملک دفتر خان ،ملک فضل ودود ، ملک یوسف اور دیگر مشران نے شاہ گوماموند میں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے تمام عوام کانمائندہ ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے وزیر اعظم کا مخصوص ٹولے کیلئے سیکیورٹی حصار اور پروٹوکول میں دورہ انتہائی مایوس کن رہا۔ جسے ہم مستردکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ موصوف عام شہری ،قومی مشران، سیاسی قائدین اور مقامی صحافیوں کا سامنا کرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں ۔ انتظامیہ کے جانب عوام اور عمائدین کے تذلیل اور نظر انداز کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واڑہ ماموند مشران سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کے دورے کے خلاف اور انتظامیہ کے ناروا رویہ کی حلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ اس موقع پر تمام مشران کہا کہ جب بھی قربانی کا وقت آیا تو واڑہ ماموند قوم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن باجوڑ انتظامیہ کے جانب سے مایوس کن کارکردگی اور رویہ کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔ مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ واڑہ ماموند کیلئے الگ تحصیل عملی انداز میں نہایت ضروری ہے ۔ ہمیں الگ تحصیل کے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے جو نہایت افسوس ناک عمل ہے ۔
تحصیل واڑہ ماموند کے قبائلی عمائدین نے وزیراعظم عمران خان کا دورہ باجوڑ ناکام قرار دیا
You might also like