باجوڑ (باجوڑنیوز) آج "عدم تشدد کے عالمی دن” کے حوالے سے تحصیل خار ضلع باجوڑ میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت تحصیل صدر اجمل تنہاء منعقدہ ہوا۔ جس میں صوبائی جاینٹ سیکٹری شاہ نصیر، صوبائی سالار پختون خان، صوبائی کونسل ممبر ڈاکٹر حبیب، ضلعی جنرل سیکرٹری نثار باز ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صدیق اکبر،لیکوال صوبائی کونسل ممبر مولانا خانزیب صیب، تحصیل خار صدر اجمل تنہاء، انفارمیشن سیکٹری حضر ت حیات سمیت ملگری لیکوالان صدر عبدالحق درد ، رنڑا ملگرو چیرمین عبدلواجد ،ملگری پیرامیڈیکس صدر انور شاہ، جی ایس میاں سیراج ، پی ایس ایف ضلعی صدر سخی بہادر سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے مولانا خانزیب، شاہ نصیر ،نثار باز، ڈاکٹر حبیب نے خطاب کیا اور باچاخان بابا کی فکر اور فلسفہ عدم تشدود کی اھمیت پر تفصیلی خطاب کیا،اور کہا کہ موجودہ بدامنی کے دور میں پوری دنیا کو عدم تشدود کی ضرورت ہیں، تمام مسایل کا حل بندوق سے نہیں ڈایلاگ اور جرگے کی زریغے حل کیا جاسکتا ہیں، اس فلسفے کے ذریعے قوموں اور انسانوں کے درمیان قیام امن، برداشت اور عدم تشدُد کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ مسائل و تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جاسکے۔باچاخان بابا ، ولی خان بابا اور اسفندیار ولی خان کی قیادت میں خدائی خدمتگاروں اور پیروکاروں نے بیش بہا قربانیوں کی جو تاریخ رقم کی ہے اسکی بُنیاد خالصتا عدم تشدُد پر ہے، عدم تشدُد ،برداشت اور صبر و استقامت کی بُنیاد پر مسلسل جدوجہد جاری رکھی ۔فلسفہ عدم تشدُد کو سمجھنا ، اپنانا اور کاربند رہ کر متحد ومنظم و فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب سے ملگری لیکوالان کے تنظیم کی عہدیداروں نے اپنے کلام پیش کی اور عدم تشدود کا پیغام اپنے شاعری کی زریغے تقریب میں شریک لوگوں تک پہنچایا۔