باجوڑ ( باجوڑنیوز) جماعت اسلامی کے قائدین کے جانب سے وکلاء کے تقریب حلف برداری کے موقع پر ہنگامی آرائی اور وکلاء پرتشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں اپنے پارٹی قائدین کے اس غنڈہ گردی کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز لائر فورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری رضاء اللہ ، صدر پیپلز لائر فورم ضلع دیر سلیم خان ایڈوکیٹ ،صدر پیپلز لائر فورم ضلع باجوڑ اور جنرل سیکرٹری باجوڑ ایسوسی ایشن نصیر خان ایڈوکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں گذشتہ روز باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری کے دوران جماعت اسلامی کی ضلع قائدین کے جانب سے ہنگامہ آرائی اور وکلاء پر تشدد کے خلاف منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا وحیدگل مکمل سازش کے تحت آئے تھے ان کو کسی نے دعوت تک نہیں دی تھی اور پروگرام کو خراب کرنے کے لئے ہنگامہ آرائی کی اور وکلاء پر تشدد کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں اپنے پارٹی قائدین کے اس غنڈہ گردی کے خلاف فوری کاروائی کریں،انہوں نے کہا ایک دفعہ پروگرام سے باہر جانے کے بعد ہارون الرشید اور ان کے ساتھی دوبارہ خود پروگرام میں آگئے ہم نے انہیں نہیں بلایا تھا ، جماعت اسلامی اس پرتشدد اقدام پر ندامت کے بجائے اس کا دفاع کررہی ہے جو کہ نامناسب کام ہے، نصیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس ہنگامہ آرائی میں ہمارے جونیئر وکیل سفیان علی ایڈوکیٹ کے دانت توڑ دیئے ہیں اور ہاتھ پر کئی ٹانکے آئے ہیں اگر یہ دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کے جانب سے سیکورٹی کے یقین دہانی کے باوجود سیکورٹی نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ رضا اللہ ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ6 اکتوبر کو تیمرگرہ میں پیپلز لائر فورم کا گرینڈ اجلاس ہوگا جس میں اسلامک لائر مومنٹ کے خلاف فیصلہ کیا جائے گا۔ نصیرایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ان پر واضح کیا تھا کہ اگر آپ محسن داوڑ کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے تو آپ جائیں۔نصیر نے مزید کہا مہمانوں کو مدعو کرنے کی ذمہ داری میری تھی جس میں محسن داوڑ ابتدا سے شامل تھے۔ ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ مدت تک کیلئے عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا اعلان ، نصیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ اس کا سوموٹو ایکشن نہیں لیتی تب تک ہم عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کریں گے۔
وکلاء کے تقریب حلف برداری کے موقع پر ہنگامی آرائی اور وکلاء پرتشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پیپلز لائر فورم
You might also like