جرگہ ممبران کے کوششوں سے تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ملاکلے میں 62سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل، فریقین آپس میں بغل گیر

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند ملاکلے لغڑئی میں جرگہ ممبران کے کوششوں سے 62سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی ، جرگہ ممبران کے مسلسل کوششوں سے دوونوں فریقین صلح پر آمادہ ہوگئے اور ایک دوسرے سے بغلگیر کرکے آئندہ کے لئے دونوں سے بھائیوں کے طرح رہنے کا عہد کیا۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح کی تقریب لغڑئی ماموند میں منعقد ہوئی ، جس میں چیف آف ماموند ملک سلطان زیب، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک خالد خان ،مولانا مفتی احسان الحق ، ملک آیاز ، ملک عطا اللہ خان ، ملک شاہین ، ملک شاطر کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے مشران نے شرکت کی ۔ جرگہ ممبران ملک خالدخان ، حاجی محمد زمان ،حاجی رحمت اللہ جان، حاجی شیرزمین، حاجی خانہ گل، حاجی شینا، بخت روان کے کوششوں سے یہ صلح ممکن ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علاقے میں امن و امان کے لئے اپنے جدوجہد اور علاقائی تنازعات و اختلاف کو خود بیٹھ کر کے حل کرنے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ وقت امن و امان کی فضا قائم کرنے اور دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں بھائی چارے کی درس دیتا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.