عنایت کلے بازار سے مافیا کا خاتمہ ، تاجروں کو تحفظ فراہمی یقینی بنانا۔ میرا نصب العین ہے۔ حاجی محمد

0

عنایت کلے بازار سے مافیا کا خاتمہ ، تاجروں کو تحفظ فراہمی یقینی بنانا ، بازار کے مارکیٹوں کی پختگی ، بازار کے لیے سٹریٹ لائٹس اور پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ حاجی محمد صدارتی امیدوار عنایت کلے بازارتفصیلات کے مطابق عنایت کلے بازار الیکشن کیلئے صدارتی امیدوار حاجی محمد ان کے ٹیم ممبران صوفی حمید ، ملک بخت روز ، حاجی شیرزمین ، ملک مسافر اور دیگر نے حسبان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنایت کلے بازار الیکشن میں ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ ہم نے بازار کو ترقی کے اعلیٰ معیار پر لیجانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بازار الیکشن 20 اکتوبر کو ہوں گے جس میں ہماری جیت یقینی ہے ۔ ہماری تیاریاں الیکشن کیلئے بھرپور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے ہماری ترجیحات میں عنایت کلے بازار سے مافیا کا خاتمہ ، تاجروں کو تحفظ فراہمی یقینی بنانا ، بازار کے مارکیٹوں کی پختگی ، بازار کے لیے سٹریٹ لائٹس اور پانی کی فراہمی شامل ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.