باجوڑ میں اتمانخیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔

0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں اتمانخیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔ اجمل خان صدر، برہان خان جنرل سیکرٹری، عباس خان چیئرمین، صدیق اللہ سینئر نائب صدر جبکہ فرمان اور کامران سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ باجوڑ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کا بنیادی مقصد اتمانخیل کے طلبہ کے حقوق حاصل کرنا ہے کیونکہ اتمانخیل کے طلبہ کو ان کے جائز حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ میں زیر تعلیم اتمانخیل کے طلبہ کو آنے جانے میں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے بس سروس فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کالج انتظامیہ یہ بہانہ کرتی رہی کہ اتمانخیل کو سڑک نہیں ہے اور طلبہ کی تعداد بھی کم ہے لیکن اب اس بہانے کاکوئی جواز باقی نہیں رہتا کیونکہ اتمانخیل کے طلبہ کی تعداد300سے زائد ہیں اور سڑک بھی بنائی گئی ہے لہذا ہمارا ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ، رکن قومی اسمبلی گل داد خان، صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان، کالج پرنسپل اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اتمانخیل کے طلبہ کو بس سروس فراہم کی جائے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ گرلز کالج میں کھڑا بس خراب ہورہاہے اور وہ زیر استعمال بھی نہیں ہے لہذا گرلز کالج کے بس کو اتمانخیل طلبہ کیلئے الاٹ کیاجائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.