تفصیلات کے مطابق عنایت کلے سے تعلق رکھنے والے حاجی رحمن زادہ اور بختیار کے درمیان پچھلے رمضان سے شروع ہونے والا سنگین تنازعہ جس میں حاجی بختیار اور نعمت اللہ فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے حل ہونے کا نام نہیں لے رہا مگر انیس خان اور ان کے ساتھی جرگہ ممبران کے کوششوں سے بلا آخر یہ تنازعہ و دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ صلح کی تقریب انیس خان کے حجرے میں منعقد ہوئی۔ جس میں قبائلی عمائدین ملک سلطان زیب، ملک ایاز، مولانا پاچاگل ، ملک فقیر، عنایت کلے بازار کے مشران اور دیگر سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں فریقین کو آپس میں بغل گیر کردیا گیا۔ اور تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انیس خان نے کہا کہ میں دونوں فریقین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اختیار دیا اور بلا آخر یہ سنگین تنازعہ باہمی دوستی و بھائی چارے میں بدل گیا