قبائلی اضلاع کے طلباء کے ساتھ فیسوں کے مد میں جاری ظلم بند کی جائے۔ ملک شہاب الدین آف فجہ

0

اپریشن اور کورونا کی وجہ سے یہاں معاشی ابتر ہونے کی وجہ سے طلبہ بھاری فیسوں کے ادائیگی سے قاصر ہے ، لہذا قبائلی علاقوں کے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند نہ کیاجائے۔  سماجی کارکن شہاب الدین

ان خیالات کا اظہار ضلع باجوڑ سے سماجی کارکن اور ممتاز قبائلی رہنما ملک شہاب الدین آف فجہ  نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا  کہ باجوڑ میں سرکاری سکولوں کے غریب طلباء کے لئے   پچھلے  سال سے جاری ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپے جمع شدہ 12 کروڑ روپے کس بنیاد پر واپس کردیئے جا رہے ہیں۔   انہوں نے وزیراعظم  عمران خان ، وزیر اعلیٰ  محمود خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  سے پرزور مطالبہ کیاکہ فوری طور پر 12 کروڑ روپے طلباء کیلئے مقررہ وظیفہ باجوڑ کوواپس کرکے غریب طلباءکو ان کا حق دیاجائے کیونکہ باجوڑ کے عوام  دہست گردوں کے خلاف اپریشن، زلزلوں ،سیلابوں اور کورونا وباء کیوجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کے فیسیں معاف کئے جائے اور ہمارے غریب عوام کو سبسڈی دی جائے اگرصوبائی حکومت نے ان اہم مسائل پر غور نہیں کیا تو ہم باجوڑکے غریب طلباء ان کے والدین اورقبائلی  عوام  صوبائی  اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے  جس کی تمام تر ذمہ داری پھر حکومت وقت پر ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.