نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا، وزیراعظم

0

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کرنا پڑی تو کروں گا، نواز شریف کو وطن واپس لاکر قانون کے تابع کریں گے، قانونی ٹیم کو نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام فورمز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.