باجوڑایجنسی(حسبان اللہ) باجوڑ پولیٹیکل انتظامیہ کا ایجنسی کے مختلف بازاروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، چھ منشیات فروش گرفتاری ، مزید کاروائی جاری، باجوڑ ایجنسی میں کسی کو منشیات کی فروخت کرنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیں گے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارف یوسفزئی۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد عارف یوسفزئی کے خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان آفریدی نے باجوڑ لیویز فورسز کے ہمراہ تحصیل خار کے بازاروں خار بازار ، عنایت کلے بازار میں کاروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہیں ، جبکہ ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارف یوسفزئی نے بتایا کہ باجوڑ ایجنسی میں کسی کو منشیات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے باجوڑ ایجنسی کو منشیات سے پاک کرنے تہیہ کر رکھا ہے، اس سلسلے میں مختلف بازاروں میں چھاپے مارے جائیں گے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی