آل فاٹا بیڈمنٹن کے جنرل سیکرٹری معراج الدین خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کےساتھ ظلم بند کیاجائے ، نیشنل گیمز میں ضم شدہ اضلاع کی نمائندگی ختم کرنے کےخلاف ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں انضمام سے قبل نیشنل گیمز میں تین سو کھلاڑیوں کا دستہ شامل ہوتا تھا لیکن حکومت اپنے وعدوں کے خلاف ورزی کررہاہے ۔ حکومت نے کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع کا کوٹہ برقرار رکھا جائیگا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پہلے فاٹا اولمپک کو ختم کیاگیا اور اب نیشنل گیمز میں قبائلی اضلاع کے شرکت کو ختم کیاگیاہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقوں میں کھیلوں کیلئے وہ سہولیات میسر نہیں جو شہری علاقوں اور دیگر اضلاع میں موجود ہیں تو ہمارے کھلاڑی اُن کا مقابلہ کیسے کرینگے ۔ انہوں نے نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے کو مد نظر رکھ کر قبائلی اضلاع کیلئے جو پرانے مراعا ت ہیں وہ پانچ سال تک برقرار رکھیں
ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کےساتھ ظلم بند کیاجائے معراج الدین خان
You might also like