باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پردفعہ144نافذ

0

باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پردفعہ144نافذ ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے خطرات موصول ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردحملوں کے روک تھام اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے جاری کردہ مراسلہ میں کہاہے کہ آج سے پورے باجوڑ میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پردفعہ 144نافذ ہوگا اور ہوائی فائرنگ وآتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی اور یہ پابندی اس وقت تک جاری رہیگی جب تک دوبارہ اعلان نہیں کیاجاتا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.