باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہمارا فرض ہے ۔ عثمان شاہ

0

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اپر دیر کا ایک اہم اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کے صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں صوبائی نائب صدر خان عالم، سابق ضلعی جنرل سکریٹری شفیع اللہ اور سابق کالج صدر عباد وردگ سمیت دیگر کالجزکے صدورنے حصہ لیا ۔ اجلاس میں اپر دیر کابینہ کو تحلیل کردیا گیا اور نئے کابینہ کیلے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ جس کے لئے ثناء اللہ چیئرمین،جنرل سیکرٹری شاہ حسین جبکہ ممبر سلمان کو چنا گیا ۔ اجلاس سے صوبائی سیکر ٹری عثمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہمارا فرض بنتا ہے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کی واحد نمائندہ تنظیم ہیں جو ہر پلیٹ فارم پر پختون طلباء کے حقوق کیلئے اواز اٹھاتی ہے اور ہر جابر کے سامنے آہنی دیوار بن جاتی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.