باجوڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیا ں جاری ،باجوڑ پولیس نے چوری کرنیوالے 3کارند ے گرفتار کرلئے، 3عدد مسروقہ واٹر مشین برآمد ،مقدمہ در ج ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ۔ مزیدانکشافات بھی متوقع۔تفصیلات کے مطابق خارکے حدودمیں گزشتہ شب آئس کریم کی فیکٹری میں سے03واٹرمشین چوری کر لئے گئے تھے۔ ا ن واقعات کاڈی پی اوباجوڑپیرشہاب علی شاہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا ٹاسک صوبیدار سید گل انچارج خاربازار اورایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ خارخانزیب کی قیادت میں پولیس فورس کے جوانوں کوسونپ دیا۔جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کا رلاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان تک رسائی اس وقت حاصل کی جب وہ ایک کباڑی کوسامان بیچنا چاہتے تھے ۔ملزمان جرم کااعتراف کررہے ہیں۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس سے مزیدانکشافات بھی متوقع ہیں۔ملزمان کومقدمہ علت15مورخہ 6فروری 2020جرم پی پی سی 380، 381اے اور34کے تحت پابند سلاسل کئے گئے ۔صوبیدارسیدگل اورایڈیشنل ایس ایچ اوخارخانزیب کو کامیاب کارروائی کرنے پرڈی پی اوباجوڑپیرشہاب علی شاہ نے تعریفی اسناداورنقدکیش انعام سے نواز ا۔