باجوڑنیوز(12فروری) باجوڑ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں اللہ نواز ولد عبدالحسیب اور شکیل احمد صافی ولد ڈاکٹر شہزادہ نے پراونشل منیجمنٹ سروس کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس اۤفیسرز بن گئے ۔ باجوڑکے تحصیل اتمانخیل سے تعلق رکھنے والےسابق تحصیلدار عبدالحسیب خان کے بیٹے اللہ نواز نے پہلی کوشش میںPMS امتحان کوالیفائی کرکے PMSآفیسر بن گئے. اس سے پہلے اللہ نواز ایڈورڈز کالج پشاور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا ٹاپر اور گولڈ میڈلسٹ رہ چکا ہے.جو کہ پورے باجوڑ کے لئے باعث فخر ہیں۔اللہ نواز نے اپنے کامیابی کو والدین کی دعاؤں۔ اساتذہ اور اپنے آپ کے شب وروز محنت کا نتیجہ قرار پایا۔
شکیل احمد صافی ولد ڈاکٹر شہزادہ سکنہ کوثر نے بھی پی ایم ایس امتحان پاس کرلیا اور پی ایم ایس اۤفیسر بن گئے ۔