باجوڑنیوز(21فروری) ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے کے بعد ایم پی اے اجمل خان کا باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال۔ ہارپہنائے گئے اور سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ہیڈکوارٹر خار لایاگیا۔ باجوڑ کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 101انجینئر اجمل خان کا ضلع باجوڑ کے ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے کے بعد باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ ایم پی ا ے اجمل خان جب ضلع باجوڑ کے سرحدی مقام دربنو پہنچے تو وہاں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے اور وہاں پر انجینئر اجمل خان کو ہارپہنائے گئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے جبکہ بعد ازاں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ میں دربنو سے ہیڈکوارٹر خار لایاگیا۔
ایم پی اے اجمل خان کا شاندار استقبال
You might also like