ضم شدہ اضلاع کیساتھ وعدے پوری کی جائے،باجوڑ یوتھ جرگہ

0

باجوڑنیوز(14مارچ) ضم شدہ اضلاع کیساتھ انضما م سے پہلے جو وعدے ہوئے پوری کی جائے ، بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیاجائے ، باجوڑ کو مہمند کی طرح تین سب ڈویژن دی جائے ۔ خار ،سلارزئی اور اتمانخیل تحصیلوں میں شہری سہولت مراکز قائم کی جائے۔شہری سہولت مرکز میں بچوں کے رجسٹریشن کے وقت روایات کا خیال رکھتے ہوئے ضلع اورکزئی کی طرح ماں کو حاضری سے استثنیٰ دیکر والد کو حاضری کی اجازت دی جائے ۔صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے بعد باجوڑ کے ایم پی ایز کو باجوڑ کے مسائل اسمبلی فلور پر اُٹھانے چاہئے ۔ باجوڑ میں جرائم کی شرح بڑھ گئی حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ۔چیک پوسٹوں پر انٹری کا سلسلہ روکا جائے۔باجوڑ کے طلبہ کے سکالرشپ کا مسئلہ حل کیاجائے،راولپنڈی میں باجوڑ کے خاتون کیساتھ ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے ، مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر کو واپس لیاجائے اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کیاجائے ۔ ان خیالات کااظہار باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین فرمان اللہ ، جا وید رحمن تندر ، سیدصدیق اکبر ،نجیب اللہ جان ، شوکت اللہ ، نجیب خان ، مولانا ثناء اللہ ، خائستہ الرحمن آتش ، عبید اللہ ، واجد علی ، اور دیگر مقررین نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فرمان اللہ اور دیگر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کیساتھ انضمام سے قبل جو وعدے ہوئے تھے اُن کو پورا کیاجائے کیونکہ قبائلی عوام اس وقت بے پناہ مسائل کے شکار ہیں ۔ این ایف سی میں حصہ دینے سے یہاں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے صوبائی اسمبلی کے ممبران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی اسمبلی میں اسلئے نمائندگی چاہتے تھے کہ ہمارے مسائل اسمبلی میں اُٹھائے جائینگے لیکن افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ ایم پی ایز نے چھپ کا روزہ رکھاہے ۔ ہم ایم پی ایز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ کے مسائل کو اسمبلی فلور پر اُٹھائے ۔ مقررین نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں امن وامان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہواہے لہذا حکومت امن وامان کے مسئلے پر توجہ دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے اندر چیک پوسٹوں پر انٹری کا سلسلہ ختم کیاجائے۔ باجوڑ یوتھ جرگہ نے کہا کہ راولپنڈی میں باجوڑی خاتون کیساتھ پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔ پولیس کی بجائے مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ باجوڑ یوتھ جرگہ نے محکمہ تعلیم کے آسامیوں پر سٹے لینے والوں سے اپیل کی کہ وہ انٹرم ریلیف کا مطالبہ کریں اور سٹے کو واپس لیں کیونکہ اس کیوجہ سے تین سو سے زائد مرد وخواتین متاثر ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال ایٹا والوں نے مذکورہ آسامیوں پر ٹیسٹ تاخیر کا شکار بنایا اور اب عدالت سے سٹے کیوجہ سے مزید تاخیر ہورہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نادرا دفاتر میں بے پناہ مسائل ہیں لہذا نادرا کا قبلہ درست کیاجائے اور سی ایف سی سنٹرز کے پرانے سٹاف کو بحال کیاجائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ خار ، سلارزئی اور اتمانخیل تحصیلوں میں نادرا سی ایف سی سنٹرز قائم کی جائے جبکہ دیگر سنٹرز میں مسائل حل کی جائے ۔ بچوں کے ساتھ ماں کی حاضری کو مستثنیٰ قرار دیاجائے اور رجسٹریشن کے وقت ماں کی بجائے والد کے حاضری کی اجازت دی جائے ۔ روایات کے مطابق خواتین کو پیشی سے استثنیٰ قرار دیاجائے ۔ چائلڈ گرانٹ کیساتھ ساتھ لائیولی ہوڈ گرانٹ بھی دیاجائے۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے ممبران نے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں جاری ترقیاتی کام تیز کیاجائے اور ضلع میں منظور ہونیوالے دیگر سپورٹس کمپلکس پر کام شروع کیاجائے ۔ انھوں نے یو این ڈی پی کے سفیر بلدیات پراجیکٹ میں غیر مقامی لوگوں کی بھرتی کی بھی مذمت کی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ باجوڑ کے کھلاڑی محمد عرفان کو خیبر پختونخواہ کے ٹیم سے نکالنا ذیادتی ہے اُس کو فوری طورپر ٹیم میں شامل کیاجائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.