ریٹائرمنٹ کی عمر دوبارہ 60سال مقرر

0

خیبر پختونخواہ حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد دوبارہ 60سال کرتے ہوئے گزشتہ سال31جولائی سے60سالہ ملازمت پوری کرنیوالے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے ایک ترمیم کے ذریعے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60سال سے بڑھاکر 63سال کی تھی تاہم بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے حکومتی فیصلے کے خلاف دائر ایک رٹ پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیاتھا جس کی روسے صوبے میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 63کی بجائے دوبارہ 60سال کردی گئی تھی اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے پیر کے روز ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد دوبارہ 60سال سے مقرر کرتے ہوئے گزشتہ سال جولائی میں ساٹھ سال کی ملازمت پوری کرنے والے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے کیسز نمٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.