باجوڑکی جانب سے ضلع مہمند پر لشکر کشی کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، مشران کا پریس کانفرنس

0

باجوڑنیوز(13اپریل) ہم مہمند اور باجوڑ کے حد بندی کا تنازعہ جرگے کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں مہمند اور باجوڑ کے حوالے یہ خبریں گردش کر رہی ہے کہ دونوں جانب سے لشکر کشی کے لئے سرگرمیاں کی جارہی ہے۔لیکن ہم باجوڑ قوم پر امن قوم ہیں اور ہمارے حوالے سے اس خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہمارے جانب سے لشکر کشی کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ ہم اس تنازعہ کا حل پرامن طریقے سے جرگوں کے ذریعے چاہتے ہیں اور ہمارا جنگ کو کوئی ارادہ نہیں ہے لہذا لوگ جھوٹے خبروں پر کان نہ دھریں۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ کے ایم این اے گلداد خان، ایم این اے گل ظفر خان، ایم پی ایز سراج خان، انورزیب خان، اجمل خان، باجوڑ کے سیاسی قیادت مولانا عبدالرشید ، اورنگزیب انقلابی ،گل افضل خان ، حاجی سید احمد جان ، حاجی گل ذادہ اور قومی مشران ملک آیاز ، ملک حفظور ،ملک عبدالعزیز آف کمر ماموند اور دیگر نے ایک مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم امن اور جرگوں کے قبائل ہیں۔انہوں نے مہمند قوم کو بھی پیغام دیتے ہوئے کہا وہ بھی پرامن رہے اور اگر اس کے باوجود کسی نے ایسی حرکت کی اور ریاستی قوانین کو چیلنج کیا تو پھر حکومت کو اس کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.