باجوڑ پریس کلب کے صحافیوں میں کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان تقسیم

0

باجوڑنیوز(18اپریل) باجوڑ پریس کلب کے صحافیوں میں کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان تقسیم ۔ اس حوالہ سے ایک تقریب باجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں میں حفاظتی کٹس ، ماسک اور سینیٹائزرتقسیم کی ۔اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، سینئر صحافی صاحبزادہ بہاؤالدین جان ، عرفان اللہ جان ، انورذادہ گلیار ،محمد طاہر خان درانی ، زاہد جان ،اظہارالحق عاجز ، گل احمد جان ،حنیف اللہ ، سمیع اللہ ، بلال خان، یوتھ آف باجوڑ کے بانی ریحان زیب ، پی ٹی آئی کے رہنماء محمد ایوب خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے کہا کہ کرونا کیخلاف آگاہی مہم اور سرگرمیوں میں صحافی برادری بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور صحافی برادری کو بھی کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں جس کیلئے ہم نے ضروری سمجھا کہ ان کو حفاظتی کٹس دی جائے کیونکہ صحافی برادری ہر مشکل وقت میں کوریج کیلئے موجود ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرونا سے بچاؤ اور قرنطینہ میں موجود لوگوں کو خوراک اور دیگر سامان پہنچانے کیلئے چوکس ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب تک ضلع باجوڑ میں ہزاروں ماسک ، سینیٹائزر کے بوتل ، صابن وغیر ہ بھی تقسیم کی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.