باجوڑ ، ٹائیگر فورس کے2099رضاکاروں نے حلف اُٹھایا

0

باجوڑ(10مئی) باجوڑ میں وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔2099رضاکاروں نے حلف لیا۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کے روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پرسول کالونی خار جرگہ ہال میں خار سب ڈویژن اور ناوگئی سب ڈویژن کے دو الگ الگ تقاریب منعقد ہوئی ۔تقریبات میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان ، اسسٹنٹ کمشنر خارفضل رحیم ، اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب اللہ وزیر ،ایم پی اے انورزیب خان کے فرزند سکندرزیب سمیت انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے خار سب ڈویژن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب اللہ وزیر نے ناوگئی سب ڈویژن کے رضاکاروں سے حلف لیا۔اس موقع پر فوکل پرسن پی ایم ار یو رضوان اللہ نے کمیٹیوں کو ان کی ڈیوٹی شرائط، ٹی او ارز اورضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔ اسکے بعد اسسٹنٹ کمشنر زنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے کورونا ٹائیگر فورس کو جاری کردہ ضابطہ اخلاق تفصیل سے بیان کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم اور اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب اللہ وزیر نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکارضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی 24گھنٹے لاک ڈاؤن اور کورونا سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مصروف رہیں گے اور گھر گھر راشن بھی پہنچائیں گے ۔ ہم نے وزیراعظم عمران خان کے وژ ن کے مطابق 2099ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دیدی ۔انہوں نے کہا کہ رضاکار کورونا لاک ڈاؤن سے بے روزگار مزدوروں اور مستحق افراد کی نشاندہی اور بعد میں متعلقہ علاقوں میں امدادی راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قرنطینہ سنٹروں کے انتظامات میں مدد سمیت دیگر ضروریات میں بھی رضاکارمدد کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے ۔ایم این اے گل ظفر خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہیں کہ ضلع باجوڑ سے 2099رضاکاروں نے اپنی خدمات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ٹائیگر فورس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے یہ کام بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے ادا کرنا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی جگہ کوئی مسئلہ ہو تو فوراً متعلقہ تحصیلدار کو اطلاع دے۔ مزید کہا کہ کل سے کورونا ٹائیگر فورس اپنا کام جاری رکھیں اور ہر روز کے کارکردگی کا رپورٹ متعلقہ اے سی اور تحصیلدار کو پیش کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.