چارمنگ اور ماموند کو ملانے والے سڑک کا افتتاح

0

باجوڑنیوز (31 مئی) باجوڑ، ایم این اے گل ظفر خان کا گڑیگال چوک تا چارمنگ 8 کلومیٹر کا افتتاح، عوام کا خیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے تحصیل ماموند اور تحصیل نواگئی کو ملانے والی گڑیگال تا چارمنگ روڈ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ امیدوار ڈاکٹر حمیدالرحمان، پی ٹی آئی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ضیا، اسحاق ضیا، حاجی فیروز، حاجی محسن، ڈاکٹر جہانزیب، عزیز خان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ایم این اے گل ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کے موقع پر اس علاقے کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہوگیا انشا اللہ اس پسماندہ علاقے کی پسماندگی دور کرنا اولین ترجیح ہے۔ علاقائی مشران نے کہا کہ گذشتہ تیس سال میں پہلی بار کسی منتخب نمائندے نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ہم پختہ روڈ سے محروم تھے اور پختہ سڑک ایک خواب تھا جو آج ایم این ایز اور پی ٹی آئی حکومت کے باعث حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ علاقائی مشران نے پی ٹی آئی کے اعلی قیادت اور ایم این ایز کا شکریہ ادا کیا اور سڑک کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.