ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن کے عدم فراہمی کے شکایت پر اے ڈی سی کا ہسپتال کا دورہ

0

باجوڑ(7 جون ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن کے عدم فراہمی کے شکایت پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجو ڑ زمین خان مومند نے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کااچانک دورہ کیا۔ جہاں پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ ڈی سی باجوڑ کے دفتر سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران معلوم پڑا کہ دس آکسیجن سلنڈر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو لگائے گئے ہیں جبکہ12سٹاک پر پڑے تھے۔ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مزید 25سلینڈرز کا آرڈر بھی دیاہے جو کل 6جون کو ہسپتال پہنچ بھی گئے ہیں۔ہسپتال میں آکسیجن سلینڈر کی کوئی کمی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو پہلے ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کو بہتر علاج فراہمی کے لئے فوری طورپر اے بی جی مشین کا بندوبست کرے۔ ٹیسکو کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ بیٹریوں اور انورٹر کے ساتھ ساتھ جنریٹر کا بھی انتظام کیا ہے تاکہ ہسپتال میں مریضوں کا بہتر طورپر خیال رکھا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.