باجوڑ (نمائندہ خصوصی) پٹرول پمپس مالکان کے ساتھ آئل کمپنیوں کی طرف سوتیلی ماں جیسا سلوک کی مزمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی امیربادشاہ اوردیگر پمپوں کے مالکان نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ یکم مئی2020سے آئل کمپنیوں کے مالکان نے پٹرول پمپس کو آئل کی جو بندش شروع کی ہے اس ظلم کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔ کیونکہ انہوں نے لوگوں کے کاروبار کو خراب نہ بلکہ مکمل ختم کیاہے۔ انہوں نے کہ آئیل کمپینیوں نے پمپوں کو پٹرول فروخت کرنے میں ٹال مٹول شروع کیا ہے جو سراسر ظلم ہے جس سے ہمارا کاروبار مکمل طور پر ختم ہورہاہے۔ ان کے کہنے کے مطابق جب آئل کی قیمتوں میں کمی ہوجاتی ہے تو کمپنیاں سپلائی بند کرتی ہے جس سے سارا فائدہ خود اٹھاتی ہے لیکن جب نرخوں میں اضافہ ہوجاتاہے تو پھر یہی کمپنیاں زبردستی سپلائی کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے جو تیل کی قلت کا مصنوعی مسئلہ بن گیا ہے آئل کمپنیوں کو اس کام سے روکا جائے اگر باز نہ آئیں تو ہم سمجھ جائیں گے کہ حکومت ان کے ساتھ شامل ہے۔ اگر ان کو نہیں روکا گیا تو ہم مجبور ہوکر اپنے کاروبار کوختم کرکے احتجاج کریں گے اور اگر ہمارے احتجاج پر کان نہ دھرا تو ہم اسمبلییوں اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔