باجوڑ(نمائندہ خصوصی) اے ڈی سی فنانس سہیل عزیز نے ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ سنٹرز کا دورہ کیا۔انہوں نے دورہ کے موقع پر سٹاف کی حاضری دیکھی اور وہاں پر عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے پر ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے ہیلتھ سٹاف پر زور دیکر کہا کہ صحت مراکز میں عوام کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔ انھوں نے سٹاف پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھے۔